5 اکتوبر، 2026، 4:04 PM

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو دندان شکن جواب دیں گے، جنرل امیر حاتمی

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو دندان شکن جواب دیں گے، جنرل امیر حاتمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج اپنی مکمل تیاری اور ہوشیاری برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جانب سے دوبارہ کسی غلطی کی صورت میں اس کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل امیر حاتمی نے صوبۂ فارس میں فوجی چھاؤنیوں کا دورہ کیا اور افواج کے جنگی حوصلے، سازوسامان کی تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبۂ فارس میں مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی، اتحاد کی ایک بہترین مثال ہے جسے دیگر علاقوں میں بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے حالیہ جنگ میں ایران کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں نقصان ہوتا ہے، لیکن اہم بات جنگ کا نتیجہ ہے اور اس جنگ کا نتیجہ تسلیم اور سرنگونی کے بجائے ملک کی عزت و سربلندی کی صورت میں سامنے آیا۔

ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ دشمن فوجی میدان میں ناکامی کے بعد پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے اور ملک میں بدامنی و افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو مسلح افواج اس کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ جنگ سے حاصل ہونے والے تزویراتی مواقع سے فائدہ اٹھا کر فتح کو مستحکم اور ملک سے جنگ کا سایہ دور کرنا ہوگا اور اس راستے میں استقامت و مزاحمت جاری رکھنی ہوگی۔

 انہوں نے جنگی تیاری کے اہم عناصر میں جدت اور تخلیقی صلاحیت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ہر نئی تدبیر جو دشمن کے حساب کتاب کو درہم برہم کرسکے، قابلِ قدر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ برداشت اور ثابت قدمی کا میدان ہے؛ جو فریق زیادہ مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کرے گا، بالآخر وہی کامیاب ہوگا۔ ہم اپنے آپ کو حق کے دفاع کے راستے پر سمجھتے ہیں، اللہ کے وعدوں پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اسی یقین کے ساتھ دشمن کا مقابلہ اور ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

جنرل حاتمی نے فوج میں تربیت کو بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور یونٹ کی تربیت سنجیدگی سے جاری رہنی چاہیے اور جنگ کے تجربات کو منظم اور سائنسی طریقے سے فوج کے تربیتی نظام کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

News ID 1941894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha